سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(250) مرغ کے اذان دینے پر اسے ذبح کرنا

  • 12972
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1016

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مرغی اذان دے  تو اس کو ذبح کردینا چاہیے۔یہ رجحان عام ہے۔ کیا قرآن وسنت سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اذان دینے والی مرغی کو ذبح کردینے کا رجحان غلط اور جاہلانہ توہم پرستی پر مبنی ہے۔ ضرورت ہو تو اسے ذبح کرنا بلا تردد جائز ہے۔ممانعت کی کوئی دلیل نہیں محض اذان کی وجہ سے اسے ذبح کردینا جاہلانہ فعل ہے۔شریعت میں اس کا کوئی اصل نہیں پھر جانوروں کی مخصوص اوقات میں بولی پر اذان کا اطلاق عرف عام میں مجازی ہے حقیقتاً نہیں۔جس طرح کے جمعرات کو عامۃ الناس شیاطین سے موسوم کرتے ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص560

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ