سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(248) پیپسی اور کوکا کولا کا ستعمال

  • 12970
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1299

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پیپسی کولا کوکا کولا میں کے بارے میں کیا تحقیق ہے؟عبدالسلا م کیلانی صاحب کی کتاب '' منشیات اور اسلام'' میں ان کو حرام قرار دیا گیا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیپسی کولا اور کوکا کولا کی فیکٹریوں میں جو حضرات زمہ دار ہیں یا وہاں کام کرتے ہیں۔ براہ راست ان سے صحیح صحیح معلومات اخذ کرنی چاہیں۔ اگر فی الوقت یہ بات ثابت ہوجائے کہ ان میں نشہ آور اشیاء کی آمیزش ہے۔ تو اس صورت میں ان بوتلوں سے احتراز لازمی ہے۔ ورنہ بلاوجہ شکوک وشبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔موصوف کیلانی صاحب کی معلومات کی حدود کا بھی جائز ہ لینا چاہیے کہ ان کو کس حد تک بلاواسطہ    معلومات تک رسائی ہے۔آپ آج کل ایک افریقی ملک کینیا کے شہر '' ممباسا'' میں تبلیغی ودعوتی مشن پر مامور ہیں۔

زاده الله علما وعملا

اُميد  ہے اس بارے میں اگر کسی قاری الاعتصام کو محققہ ومصدقہ معلومات حاصل ہوں تو وہ ہمیں آگاہ کرنے سے بخل سے کام نہیں لے گا۔ارشا د نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم  ہے:

«الدين النصيحة»(صحيح البخاري كتاب الايمان باب قول النبي صلي الله عليه وسلم الدين النصيحة ..........تعليقاً صحيح مسلم  الايمان باب بيان الدين النصيحة...(١٩٦-١٩٧) عن تميم الداري رضي الله عنه یعنی '' دین خیر خواہی کا نام ہے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص559

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ