سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) اہل حدیث کہلوانا

  • 12914
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1226

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اپنے آپ کو اہل حدیث کہلانادرست ہے؟جب کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب وسنت کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کی بناء پر اہل حدیث نام کے اطلاق کا جواز ہے۔’’ لا مشاحة في الاصطلاح ’’

کئی ایک محدثین عمل بالحدیث کی بنا پر اہل بدعت کے بالمقابل اس لقب سے موسوم تھے تفصیل کے لئے  ملاحظہ ہو:(کتاب شرف اصحاب الحدیث)

قرآن مجید میں ''المسلمین '' بطور  تسمیہ صفت بیان ہوا ہے جس سے الحمدللہ جملہ مسلمان متصف ہیں۔ورنہ تو لازم آئے گا'' حافظ عبدالغفور'' نام رکھنا بھی ناجائز ہو جس کا کوئی بھی قائل نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص496

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ