سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(171) مقتدی کی نماز کا امام کی نماز پر انحصار نہیں

  • 12889
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 893

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکثر اہل حدیث حضرات بریلوی ائمہ کی اقتداء میں نماز نہیں پڑھتے۔بلکہ کئی دیوبندی حضرات کے پیچھے بھی ۔حالانکہ دوسری طرف یہ کہتے ہیں کہ مقتدی کی نماز کا امام کی نماز پرانحصار نہیں ۔کیا قبر میں حشر میں کہیں حنفی وہابی کا سوال ہوگا؟کیامولویوں نے عوام کوگورکھ دھندے میں نہیں ڈال رکھا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرعی اصطلاع میں مقتدی اسی کو کہا جاتا ہے۔ جو امام کی اقتداء میں ہو البتہ نیت کے اعتبار سے بعض امور میں اختلاف ظاہری اقتداء کے منافی نہیں آپ کی یہ بات درست ہے کہ حشر میں نسبتوں کے بارے میں سوال نہیں ہوگا۔لیکن اتنی بات ضرور ہے کہ ہر عمل کی قبولیت کے لئے عقیدے کی درستی اولین شرط ہے علماء پرکلی انحصار کی بجائے بہتر ہے کہ تلاش حق کے لئے خود جدو جہد کریں۔رب کریم کا وعدہ ہے:

﴿وَالَّذينَ جـٰهَدوا فينا لَنَهدِيَنَّهُم سُبُلَنا...﴿٦٩﴾... سورةالعنكبوت

'' اور جو لوگ ہماری راہ میں جدو جہد کرتے ہیں۔ہم انہیں اپنے راستے ضرور دکھاتے ہیں۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص443

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ