سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) نبیﷺ کا متعین مفہوم

  • 12839
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 939

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس کی وضاحت ضروری نہیں کہ سنت نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم  کا متعین مفہوم کیا ہے ؟اور وہ کونسی کتاب ہے جس میں یہ سنت اس طرح محفوظ ہے کہ اسے سب سنت تسلیم کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  کا متعین مفہوم وہی ہے۔جس کی وضاحت سینکڑوں سال قبل   محدثین کرام کرچکے ہیں۔علامہ شوکانی   رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب ''ارشاد المفحول'' اٹھا کر دیکھئے بات کھل کر سامنے آجائےگی۔ مسلمانوں کا  ایک ایک بچہ اس سے واقف ہے کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے قول وفعل وغیرہ پر حدیث یا سنت کا اطلاق ہے۔

سنت کے سلسلہ میں کتابوں کی درجہ بندی کے سات مراتب ہیں۔جو امت مسلمہ کے ہاں مسلمہ ہیں۔تقدیم صحیح بخاری اور مسلم کو حاصل ہے۔ملاحظہ ہو۔''علوم الحدیث'' اور ''شرح نخبۃ الفکر''وغیرہ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص294

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ