سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی

  • 12785
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1215

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قیامت کی نشانیوں میں سے کیا کنوؤں اور مسجدوں کا بکثرت پایا جانا شامل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کنوؤں کا کثرت سے پایا جانا قیامت کی علامات سے ہو میرے علم میں نہیں البتہ مسجدوں کا تذکرہ بعض انداز میں ملتا ہے۔مثلاً فرمایا:

مساجدهم عامرة وهي خراب من الهديٰ

(رواہ البیہقی فی شعب الایمان بحوالہ مشکواۃ کتاب العلم)

یعنی'' مسجدیں ان کی آباد ہوں گی۔اور حقیقت میں خراب ہوں گی ہدایت سے یعنی مسجدیں قرآن وسنت کے درس اورزکر الٰہی سے خالی اور بے رونق ہوں گی۔''(مرقاۃ)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص239

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ