سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) جنوں سے چھٹکارا حاصل کرنا

  • 12778
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1314

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جن انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ یا تکلیف دے سکتے ہیں؟ان سے چھٹکارے کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن انسان  کو نقصان پہنچا سکتا ہے صحیح مسلم میں حدیث ہے۔ایک شیطان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی نماز خراب کرنے کی سعی کی تھی اور قرآن میں ہے:

﴿وَأَنَّهُ كانَ رِ‌جالٌ مِنَ الإِنسِ يَعوذونَ بِرِ‌جالٍ مِنَ الجِنِّ فَزادوهُم رَ‌هَقًا ﴿٦﴾... سورة الجن

''اور یہ کہ بعض بنی آدم  جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے۔(اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی۔''

ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ مسنون ورد اور وظائف کا اہتمام کیاجائے جوکتب احادیث میں موجود ہے بالخصوص آیۃ الکرسی اور سورۃ بقرۃ کی تلاوت۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص236

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ