سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(56) شیطان کی بیوی اور اولاد ہے یانہیں؟

  • 12775
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 3141

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیطان کی بیوی اور اولاد ہے یانہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نصوص صحیحہ صریحہ اس بات پردال ہیں کہ شیاطین اورجنات میں سلسلہ مناکحت اور توالد موجود ہے چنانچہ قرآن مجید میں ہے:

﴿فيهِنَّ قـٰصِرٰ‌تُ الطَّر‌فِ لَم يَطمِثهُنَّ إِنسٌ قَبلَهُم وَلا جانٌّ ﴿٥٦﴾... سورة الرحمٰن

''ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں۔ جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ ہی کسی جن نے۔''

زیر آیت اما م بیضاوی  رحمۃ اللہ علیہ   فرماتے ہیں:

’’وفيه دليل علي ان الجن يطمثون ’’

(انوار التنزیل واسرار التاویل جزء 4 ص 179)

یعنی اس میں دلیل ہے کہ جنات جماع کرتے ہیں۔

دوسرے مقام پر فرمایا؛

﴿أَفَتَتَّخِذونَهُ وَذُرِّ‌يَّتَهُ أَولِياءَ مِن دونى وَهُم لَكُم عَدُوٌّ...﴿٥٠﴾... سورة الكهف

''کیا تم اس کو یعنی ابلیس کو اور ا س کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں۔''

''اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ ابلیس کی ذریت بھی ہے''

نیزنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی مشہور ادعیہ میں سے یہ دعا ہے کہ:

«اللهم اني اعوذبك من الخبث والخبائث»(صحيح بخاری)

 شارح حدیث امام خطابی  رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی تشریح وتوضیح یوں کی ہے کہ لفظ ''الخبث '' خبیث کی جمع ہے ۔اور ''الخبائث '' خبیثۃ کی جمع ہے۔

''یريد زكران الشياطين وانا  ثهم ’’ (تحفة الاحوزی :1/44)

یعنی'' مقصود اس سے شیاطین کانر اور مادہ ہے۔''

اس سے معلوم ہوا کہ شیاطین میں ذکوریت اور انوثیت کی صفات موجود ہیں۔ اور ان صفتات کی موجودگی سابقہ دونوں چیزوں پردال ہے یعنی ان میں ازدواجی تعلق اور ولادت کاسلسلہ بھی موجود ہے۔مسئلہ ہذا میں اگرچہ بض لوگوں نے نے انکار اور دیگر بعض نے تردد کااظہار کیا ہے لیکن دلائل کے اعتبار سے ترجیح اسی مسلک کو ہے۔جس کی ہم نے وضاحت کردی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص233

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ