سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) تسبیح کس ہاتھ پرپڑھنی چاہیے؟

  • 12773
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1018

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تسبیح کس ہاتھ پرپڑھنی چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تسبیح صرف داہنے ہاتھ پر پڑھنی چاہیے۔حضرت عبدا للہ بن عمرو  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے:

 رايت رسول الله صلي الله عليه وسلم يعقد التسبيح قال ابن قدامة : بيمينه ’’ (سنن ابی دائود باب التسبیح بالحصیٰ)

یعنی'' میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کو دیکھا  تسبیح کی گرہ لگاتے تھے۔راوی حدیث ابن قدامہ نے کہا :داہنے ہاتھ کے ساتھ گرہ لگاتے تھے۔

نیز حدیث :« کان یحب التیمن »  (صحیح بخاری) کے پیش نظر آغاز چھوٹی انگلی سے ہونا چاہیے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص230

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ