سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) ایسا ذکر جو منقول نہ ہو

  • 12772
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 964

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص کسی خاص وقت پر مخصوص تعداد میں کوئی ذکر کرے جو تعداد حدیث میں مذکو رنہ ہوتوکیا ایسا فعل بدعت میں شمار ہوسکتا ہے یا نہیں؟کیا ایسا کرنا باعث ثواب ہوسکتا ہے ؟ خصوصا جو اسے ضروری سمجھ کر ہمیشہ کرے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جملہ ذکر اذکار اور ورد وظائف میں اپنی طرف سے تعداد مقرر کرنا جائز نہیں۔یہ صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا کا م ہے اپنی طرف سے تعین کرنا بدعت شمار ہوگا۔

حدیث  میں ہے:

«من احدث في امرنا هذا ما ليس منه فهو رد»

یعنی'' جو دین میں اضافے کامرتکب ہو وہ مردود ہے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص230

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ