سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) کلموں کی تعداد

  • 12770
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1484

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کلمہ جیسے کلمہ طیبہ لا الہ الااللہ  محمد رسول اللہ  ہے جیسے سننے میں آیا ہے کہ کلمے چھ ہیں: کلمہ شہادت کلمہ تمجید کلمہ رد کفر  وغیرہ چھ کلمے کے بارے میں  تفصیل سے بیان کریں کیا چھ کلمے حدیث میں وارد ہیں کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چھ کلمے مرتب صورت میں نہیں البتہ متفرق صورت میں ان کے اکثر وبیشتر الفاظ ثابت ہیں۔1


1.مروجہ چھ کلمے معنی ک مناسبت سے باقاعدہ الگ الگ عنوان کے تحت مثلا کلمہ تمجید اور رد کفر وغیرہ قرآن وسنت کی نصوص سے بالکل ثابت نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی معنوی مناسبت ہی کی بنا پر نکاح کے موقع پر بعض جاہل علماء میاں بیوی کو پڑھاتے ہیں صرف کلمہ توحید ورسالت کفر سے اسلام میں داخلہ کے لئے نصا ثابت ہے اس اعتبار سے بقیہ کلمے خود ساختہ ہیں۔جن کی شریعت میں کوئی پابندی نہیں۔(حافظ عبدا لشکور مدنی)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص229

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ