سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(47) اسلامی ثقافت و تہذیب

  • 12766
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1640

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلامی  ثقافت وتہذیب کیا ہے ؟ یا اس سے کیا مرادہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلامی تہذیب وثقافت کا بالاختصار مفہوم یہ ہے کہ زندگی کے جملہ معمولات کو فرمان نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے مطابق ڈھالا جائے۔مثلا حجامت لباس وضع قطع طرز معاشرت سترو حجاب سلام کلام میل ملاقات کے آداب آداب مجالس آداب اکلوشرب دیانت وامانت اقامت عدل وانصاف جہادی مہمات واستعداد میں اسلامی اقدار وروایات کا لہاظ رکھنا وعدہ معاہدات کااحترام بلند اخلاق کا مظاہرہ طہارت وصفائی اختیار کرنا اسلامی  تہذیب وثقافت کے اہم ترین اجزاء ہیں۔

اسلام نے غیر اقوام کی نقالی سے ہمیں سختی سے منع کیا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

«من تشبه بقوم فهو منهم» حسنه وصححة اللالباني صحيح ابي داؤد كتاب للباس باب في ليس الشهوة (٣١-٤) الارواء(١٢٦٩) المشكاة (٤٣٤٧)

 یعنی''جو کسی قوم سے مشابہت اختیارکرتا ہے سو وہ ان سے ہے۔''

حدیث ہذا کی نہایت عمدہ تشریح وتوضیح کے لئے ملاحظہ ہو:(فتاویٰ  اھل حدیث :3/338 تا 344 لشیخنا محدث روپڑی)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص224

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ