سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) ’المسلم ‘ کی تعریف

  • 12761
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1327

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔کتاب وسنت کی رو سے ''المسلم'' کی تعریف کیا ہے؟

2۔کفر بواح سے کیا مراد ہے؟

3۔اس  حدیث ۔''الكف عمن قال: لا اله الا الله لا تكفره بذنب ولا تخرجه من الاسلام بعمل ’’ كا کیا مطلب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔''المسلم'' کی تعریف الفاظ نبوی  صلی اللہ علیہ وسلم  میں یوں ہے:

« المسلم من سلم المسلمون من لسانه ویدہ»(١)

یعنی'' اصلی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے جملہ مسلمان سلامت رہیں۔''

اصطلاحی تعریف مسلمان کی یہ ہے کہ جواللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کی رسالت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے خاتم النبین  صلی اللہ علیہ وسلم  ہونے پر یقین واعتقاد رکھتا ہے۔

2۔کفر کی وہ صورت  جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہ ہو یعنی واضح کفر۔

3۔جس خوش قسمت نے تائب ہوکر توحید کا اقرار کرلیا اس سے جنگ وجدال اور قتل وغارت حرام ہوجاتا ہے۔ اور اس کے لئے تمام وہ حقوق ثابت ہوجاتے ہیں۔جو جملہ مسلمانوں کو اسلامی ریاست میں حاصل ہوتے ہیں۔ اور کبیرہ گناہ کی وجہ سے ہم کسی کو کافر قرا ر نہیں دیتے۔ جس طرح کے  معتزلہ اور خوارج نے اس کو بالترتیب منزلۃ بین المنزلین اور کافر کہا ہے۔ اور خلاف شرع عملی کوتاہی کی بناء پر ہم اس کو اسلام سے خارج نہیں  گردانتے جس طرح کے بعض اہل بدعت کا شیوہ ہے۔


1۔(٤٢) النظر الرقم (٤٧)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص219

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ