سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(22) فرعون کےمتعلق لا ولد ہونے کا شبہ

  • 12739
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1207

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرعون کے بارے میں اکثر علماء کہتے ہیں کہ وہ لاولد تھا۔ جب کہ اشرف علی تھانوی صاحب نے بہشتی زیور جلد نمبر 8 میں  فرعون کی بیٹی کا زکر کیاہے۔اس بارے میں واضح جواب چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تفسیر''احسن التفاسیر'' میں ہے:حضرت آسیہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کے فرعون سے کوئی اولاد نہ تھی۔اس واسطے آسیہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا  نے بھی کہا کہ ہم اس کو لے پالک بیٹا بنالیں گے۔(5/77) لیکن اس سے مطلق اولاد کی نفی لازم نہیں آتی۔ممکن  ہے ہو۔مجھے کوئی نفی کی نص معلوم نہیں ہوسکی۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص203

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ