سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18) مقام ابراہیم پر پاؤں کےنشان

  • 12735
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1031

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مقام ابراہیم علیہ السلام  پر پاؤں کے نشانات کیا واقعی ابراہیم  علیہ السلام  کے قدم کے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاریخی اور تفسیری روایات میں اسی طرح مشہور ہے حافظ ابن کثیر  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں:

''وكانت آثار قدميه ظاهرة فيه ولم يزل هذا معروفا  تعرفه العرب في جاهليتها ’’(تفسیر ابن کثیر 1/118)

یعنی'' حضرات ابراہیم  علیہ السلام  کے قدمو ں کے نشانات پتھر میں نمایاں ہیں۔ہمیشہ سے یہ بات معروف ہے۔عرب اپنے زمانہ جاہلیت میں بھی اس سے شناسا  تھے۔''

تفسیر قرطبی (2/113) میں بھی حضرت انس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے اثبات نقل کیا ہے۔مذید  تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:(فتح الباری:8/169) شہرت اس بات کی متقاضی ہے کہ اس کا اصل ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص200

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ