سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) قبلہ کی طرف پاؤں کرکے سونا

  • 12731
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1379

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بندکمرے میں قبلہ کی  طرف پاؤں کرکے سویاجاسکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سونے والا کمرے کے اندر ہو یاباہر ۔کسی حدیث میں قبلہ رخ پاؤں کرنا منع نہیں آیا۔البتہ طبعی احترام کا  تقاضا یہ ہے کہ قبلہ کی طرف پاؤں کرنے سے احتراز کیا جائے۔قرآن مجید میں ہے:

﴿ذٰلِكَ وَمَن يُعَظِّم شَعـٰئِرَ‌ اللَّـهِ فَإِنَّها مِن تَقوَى القُلوبِ ﴿٣٢﴾... سورة الحج

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص196

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ