سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) بسم اللہ کی جگہ کچھ اور پڑھنا یا لکھنا

  • 12718
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1410

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا'' بسم اللہ الرحمٰن الرحیم'' لکھنے یا پڑھنے کی بجائے جو 786 لکھتے ہیں۔اس کا اجر وثواب ملتا ہے؟     یہ بدعت کہاں سے ایجاد ہوئی؟ میں نے کچھ بھایئوں سے سوال کیا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ صرف بے ادبی سے بچنے کے لئے لکھتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

''بسم اللہ'' کی بجائے 786 لکھنے سے اجر وثواب نہیں ملتا کیونکہ یہ '' منزل من الله’’قرآن نہیں ہے۔یہ بدعت ''علم الاعداد'' کے حاملین نے نکالی ہے۔  تحریر میں '' بسم اللہ'' لکھنا بے ادبی نہیں ہے۔اگر کوئی ایسی بات ہوتورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  ہر قل مشرک کافر کی طرف مرسلہ چھٹی میں'' بسم اللہ'' تحریر نہ فرماتے۔ (1)چٹھی میں ''بسم اللہ ''لکھنا بھی گویا دعوت کا ایک اہم حصہ ہے جب کہ 786 عدد یکسر اس سے خالی ہے۔


(1)صحیح البخاری بدء الوحی  رقم (7)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص181

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ