سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) اطاعت الٰہی کو اپنا معمول بنائیے

  • 12698
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 915

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں پاک صاف زندگی کا کس طرح آغاز کروں؟ تارک نماز کی سزا کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱) سب سے پہلے تو نیت کی اصلاح کریں اور نیک کام کرنے اور برے کاموں سے بچنے کا عزم صمیم کریں (۲) اور پھر نیک لوگوں کی مجلس اختیار کریں اور دن رات، صبح و شام اور فرصت کے اوقات اچھے لوگوں کی صحبت میں گزاریں یا فرصت کے لمحات پبلک لائبریریوں، مذاکرہ کی مجلسوں اور اچھے ساتھیوں کے ساتھ علمی سفر میں بسر کریں۔ (۳) اپنے آپ کو عادی بناتے ہوئے پنجگانہ نماز باجماعت مسجدوں میں ادا کریں، نیز فرض نمازوں سے پہلے اور بعد کثرت سے نوافل پڑھیں اور ذکر و دعا میں کثرت سے مشغول رہیں۔ (۴) بے وقوفوں، شریروں، تماش بینوں اور بدکاروں سے تعلق قطع کرلیں اور ان سے دور رہیں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔

ترک نماز بے شک کفر ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے، مگر نماز کے منکر اور نماز میں کوتاہی کرنے والے میں فرق ہے، تاہم نصوص سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ تارک نماز کافر ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص182

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ