سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جادو عملیات اور نورانی عملیات

  • 12576
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 2327

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جادو عملیات اور نورانی عملیات میں کیا فرق ہوتاہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرق واضح ہی ہے کہ جو عملیات کالے علم کے منتر وغیرہ پڑھ کر کئے جائیں ،جو جادو گروں کے ہاں معروف ہیں،تو وہ جادو کے عملیات ہوں گے اور جو شریعت اسلامیہ سے ثابت مسنون ادعیہ واذکار کے ذریعے کئے جائیں وہ نورانی عملیات کہلائیں گے، تاہم اس کو عملیات کی باقاعدہ اصطلاح بنانے کی بجائے، قرآن کریم کی تاثیر اور شفا کے ضمن میں ہی لانا چاہیے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ