سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(109) اللہ کا ڈر

  • 12549
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1463

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ارشادِ باری تعالیٰ ﴿ اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَائُ ﴾ کے کیا معنی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس آیت کریمہ کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے صحیح طور پر ڈرنے والے علماء ہیں، لیکن کون سے علما؟ وہ جنہیں اللہ عزوجل کی معرفت، اس کی شریعت اور اس کی آیات کا علم ہے۔ اس سے مراد وہ علما نہیں جنہیں صنعت وغیرہ کا علم ہے جس سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی معرفت کے بارے میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا جب کہ وہ علماء جنہیں اللہ تعالیٰ اور اس کی کونی و شرعی آیات کا علم ہوتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی اس طرح قدر شناسی کرتے ہیں جیسی کرنی چاہیے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کو پہچانتے ہیں۔ اس لیے وہ علم و بصیرت کی بنیاد پر اللہ سے ڈرتے ہیں، بخلاف ان لوگوں کے جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں علم نہیں رکھتے، وہ اس سے درتے بھی نہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں جتنا زیادہ علم ہوگا، وہ اسی قدر اسی سے زیادہ ڈرے گا اور اس کے دین کے مطابق زیادہ عمل کرے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص102

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ