سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(446) قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو کیا کرنا چاہیے؟

  • 12465
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 991

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کے لئے مندرجہ ذیل چار صورتیں ممکن ہیں:

1۔  انہیں قبرستان میں دفن کردیا جائے۔

2۔  انہیں پانی میں بہا دیا جائے۔

3۔  زمین میں گڑھا کھو دکر چھپا دیا جائے۔

انہیں بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کے لئے جلا دیاجائے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ آخری صورت ثابت ہے، کیونکہ پہلی تین صورتوں میں ان کے دوبارہ برآمد ہونے کا اندیشہ برقرار رہتا ہے۔ آج کل قبرستان میں قرآن محل تعمیر کئے جاتے ہیں۔ بہتر ہے کہ بوسیدہ اوراق کو وہاں محفوظ کردیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:446

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ