فتاویٰ جات: علاج ومعالجہ
فتویٰ نمبر : 12487
بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا حکم
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 15 June 2014 02:01 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا کیاحکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پولیو ویکسین کے حوالے سے بے شمار افواہیں گردش کر رہی ہیں۔بعض اسے نقصان دہ اور امت کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہیں تو بعض اسے مفید اور بیماریوں کے خلاف معاون قرار دیتے ہیں۔بہر حال جب تک اس ویکسین کے اجزائے ترکیبی اور فارمولے کا علم نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس کے بارے کوئی بھی بات کرنا غیر مناسب ہے۔اگر آپ اس کا فارمولا کہیں سے تلاش کر کے بھیج دیں تو ہمارے لئے بھی آسانہ ہوجائے گی۔صرف اتنا ذہن نشین کر لیں کہ اگر تو یہ واقعی ایک مفید اور بیماریوں کے خلاف معاون دوا ہے تو پھر اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے ،اور اگر یہ نقصان دہ ہے اور امت کے خلاف سازش ہے تو پھر اس اسے اجتناب کرنا ضرروی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی



تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)