سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) کیا آغاز وضو میں بسم اللہ کہنا کافی ہے ؟

  • 12161
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1299

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضو کرنے سے پہلے کیا صرف ’’بسم اللہ ‘‘ کہنا کافی ہے یا پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا ضروری ہے ؟ نیز یہ فرض ہے یاسنت ؟ ( محمد اکرم قصور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہوکہ اس مسئلے میں توسع ہے یعنی اگر کوئی پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے تو بھی جائز ہے اور اگر کوئی صرف بسم اللہ پر اکتفا کرے تو بھی جائز ہے ۔ تاہم بسم اللہ اور بسم اللہ والحمد اللہ پڑھنا زیادہ مناسب ہے ۔ (مرعاۃ المفاتیح ج1ص 276)

امام احمد سے ایک روایت میں بسم اللہ پڑھنا فرض ہے احناف کے نزدیک سنت ہے ۔ تاہم علامہ کمال الدین ابن ہمام کے نزدیک واجب ہے اور شاہ ولی اللہ کے نزدیک وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا وضو کا رکن یا شرط ہے ، مگر ہمارے نزدیک فرض ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص148

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ