سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) کرسی پر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرنا

  • 12112
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1594

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دکان میں کرسی پربیٹھ کرقرآن کی تلاوت کرناشرعاًکیسا ہے جبکہ پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے ہوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول  اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم سے جوتا پہن کرنماز پڑھنا ثابت ہے، اس حدیث کے پیش نظر جوتاپہن کرقرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے۔ نماز کے لئے توجوتوں کاپاک ہوناضروری ہے لیکن تلاوت قرآن کے لئے بہتر ہے کہ جوتے پاک ہوں، ضروری نہیں ہے ۔رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کاسیدہ عائشہ  رضی اللہ عنہا کی گود میں سررکھ کرقرآن پڑھنا صحیح احادیث سے ثابت ہے جبکہ حضرت عائشہ  رضی اللہ عنہا  حالتِ حیض میں ہوتی تھیں۔ بہرحال کرسی پربیٹھ کرجوتوں سمیت تلاوت قرآن کرناجائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔     [واللہ اعلم ]

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:190

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ