سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) صلاۃ وسطیٰ سے مراد نماز عصر ہے

  • 11900
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2043

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صلاۃو سطیٰ سے کیا مراد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صلاۃ وسطیٰ سےمراد نماز عصر ہے اوریہ صحیح حدیث میں  نبی اکرم ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے غزوہ حندق کے دن فرمایا تھا

«شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى»صحيح البخاري ياب غزوة الخندق وهي الاحزاب حديث:4111وصحیح مسلم المساجد باب الدلیل لمن قال الصلاۃ الوسطی هي صلاۃ العصر حدیث:627

’’ انہوں نے ہمیں صلاۃ  وسطیٰ سے مشغول رکھا۔‘‘

اور بلاریب اس سےمراد نماز عصر ہے اوروسطی کے معنی یہ ہیں کہ جو عدد کے اعتبار  سے درمیان میں ہو اور اس سے مراد اس کی فضیلت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص77

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ