سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(355) ماہانہ تنخواہوں سے زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ

  • 1157
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2106

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہانہ تنخواہوں سے زکوٰۃ نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس سلسلے میں سب سے اچھی صورت یہ ہے کہ اس نے سب سے پہلی تنخواہ جو وصول کی تھی، اس کو جب ایک سال ہو جائے، تو وہ اس سارے مال کی زکوٰۃ ادا کرے جو اس کے پاس موجود ہو۔ اس طرح جس مال پر سال پورا ہوگیا، اس کی زکوٰۃ تو اس نے سال پورا ہونے پر ادا کر دی اور جس مال پر ابھی سال پورا نہیں ہوا، اس کی اس نے پیشگی زکوٰۃ ادا کر دی اور پیشگی زکوٰۃ ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، یہ صورت حال اس سے زیادہ آسان ہے کہ انسان ہر مہینے کا علیحدہ علیحدہ حساب رکھے۔ یاد رہے کہ اگر دوسرے مہینے کی تنخواہ ملنے سے پہلے، پہلے مہینے کی تنخواہ خرچ ہو جائے تو اس صورت میں زکوٰۃ نہیں ہے کیونکہ مال میں زکوٰۃ کے وجوب کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ اس پر ایک سال گزر جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ347

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ