سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بجلی چوری کی شکایت کرنے کا حکم

  • 11807
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1223

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص بجلی چوری کرتا ہے تو کیا ایسے شخص کی شکایت متعلقہ محکمہ میں کی جا سکتی ہے؟ اور شکایت کرنا غیبت یا چغلی کے زمرہ میں تو نہیں آتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے چور کی ضرور شکایت لگانی چاہئے ،کیونکہ اس کی چوری کی وجہ سے دیگر لوگوں پر بوجھ پڑتا ہے،ایسی شکایت معاشرے کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے میں آتی ہے،اس میں گناہ والی کوئی بات نہیں ہے ،گناہ تو وہ چور کر رہا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ