سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) اللہ تعالی کے نزدیک مؤمن کی قدر

  • 11508
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1497

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ ذکر کرتے ہیں ،’’کعبہ کو ساتھ بار منھدم کرنا مؤمن کو ایک بار غمگین کرنے سے زیادہ آسان ہے ‘‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولا حولا ولا قوة الاباللہ

حدیث ان لفظوں میں وارد ہے ،’’ ابن عمر ﷜ نے کعبہ کی طرف دیکھ کر فرمایا ،’’ تیری کتنی بڑی عظمت ہے ،تیری کتنی بڑی حرمت ہے اور مومن کی حرمت اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑی ہے ‘‘

نکالا اسے ترمذی نے (2؍300)رقم :(2118) صحیح ابن حبان (7؍506)، ترغیب للمنذری (3؍240) اور ترغیب (3؍294)میں مرفوعاً ہے ،’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺکی جان ہے مؤمن کی حرمت اللہ کے نزدیک تیری حرمت سے بہت بڑی ہے ،اس کے مال کی ،اس کے خون کی ،ابن ماجہ (2؍رقم:3932)بسند ضعیف ہے جیسے کہ ضعیف الجامع (5006) اور غایۃ المرام )اور سند اس کی حسن ہے مرفوعاً۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ الدین الخالص

ج1ص187

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ