سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(114) نمازِ وتر فرض نماز کے ساتھ ادا کرنا

  • 11249
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 921

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز وتر کے ساتھ فرض ادا کئے جاسکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نوافل کے ساتھ فرض کی ادائیگی ہوسکتی ہے بشرطیکہ نوافل کی ہیٔت ادا بھی فرض جیسی ہو، نماز وتر کے ساتھ فرض پڑھنے کی بعض صورتیں ایسی ہیں کہ ان میں فرض نماز کے کچھ ارکان رہ جاتے ہیں جن کی وجہ سے فرض نماز کی ادائیگی انتہائی ناقص ہوتی ہے۔جیسا کہ ایک سلام کے ساتھ تین وتر پڑھنے کی صورت میں چار رکعت والی فرض نماز کاتشہد اول رہ جائے گا۔لہذا ایسی صورت میں نماز وتر کے ساتھ فرض کی ادائیگی درست نہیں ہے، البتہ اگر دوسلام کے ساتھ وتر پڑھے جائیں یا دو وتر باقی ہوں تو اس صورت میں نماز وتر کے ساتھ فرض نماز کی ادائیگی ممکن ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:144

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ