سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کونسا درود سلام پڑھا جائے؟

  • 11209
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 2361

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لدھڑ ضلع سیالکوٹ سے محمد افضل صارم لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کون سا درود وسلام پڑھا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود و سلام پڑھنا چاہیے ،ہمیشہ پڑھنا چاہیے ۔لیکن مسنون درود وسلام پڑھنے کااہتمام ہونا چاہیے۔خود ساختہ درود وسلام کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے سے متعلقہ آیت کا نزول ہوا کہ ایمان دارو! تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا کرو۔توصحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آپ پر سلام پڑھنا تو سیکھ لیا، لیکن درود کیسے پڑھا کریں؟تورسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو درود ابراہیمی پڑھنے کی تلقین فرمائی جو نماز میں التحیات پڑھنے کےبعد ادا کیا جاتا ہے۔ (صحیح بخاری :3370)

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم التحیات میں یہ کہتے:’’السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته‘‘ یعنی آپ پر اس انداز سے سلام پڑھتے تھے جس کے متعلق انہوں نے عرض کیا تھا کہ ہم نے سلام پڑھنا تو سیکھ لیا ہے۔

اس سلسلہ میں ہماری گزارش ہے کہ مسنون درود وسلام پڑھنے کا اہتمام کیا جائے اور لوگوں کو بھی مسنون طریقہ سے درود وسلام پڑھنے کی دعوت دی جائے لیکن دعوت دین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے الجھاؤ کی صورت نہ پیدا کی جائے، اس سے نفرتیں جنم لیتی ہیں جو ایک داعی کے لئے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:121

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ