سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) رکوع میں شامل ہونے سے رکعت ہوجائے گی یا نہیں؟

  • 11203
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1046

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

منڈی احمد آباد سے محمد رفیق ساجدلکھتے ہیں کہ رکوع میں شامل ہونے سے رکعت ہوجائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز دین اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔قیامت کےدن سب سے پہلے اس کے متعلق باز پرس ہوگی ،اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کےلئے کچھ لوازمات وارکان اور شرائط ہیں ،ان میں سے قیام اور قراءت سورۃفاتحہ سر فہرست ہیں ،ان کی ادائیگی کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔نماز میں بحالت رکوع شامل ہونے والا ان دونوں سے محروم رہتا ہے۔ لہذا اس حالت میں امام کے ساتھ شامل ہونے والے کو رکعت دوبارہ اداکرنا ہوگی، چنانچہ حدیث میں ہے:'' کہ جس قدر نماز امام کے ساتھ پاؤ ،وہ پڑھ لو اور جو (نماز کا حصہ) رہ جائے اسے بعد میں پورا کرلو۔'' (صحیح بخاری)

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تالیف جزء القراءت میں اس موضوع پر تفصیل سے لکھا ہے، رکعت شمار کرنے کے متعلق جو صریح روایات ہیں وہ صحیح نہیں ہیں اور جو صحیح ہیں وہ صریح نہیں ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:114

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ