سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(29) غسل جنابت کے وضوء سے نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

  • 11153
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1492

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل جنابت کے وضوسے نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز غسل جنابت میں پاؤں کیسے دھوئے جائیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر دوران غسل کوئی ایسا فعل سرزد نہیں ہوا جس سے وضو ٹوٹ جائے تو اس وضو سے نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ:

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (غسل کے وقت) پہلے نماز کے وضو کی طرح وضو کیا لیکن پاؤں نہیں دھوئے ، البتہ اپنی شرمگاہ اور جلد پر لگی آلائش کودھویا ،پھر تمام جسم پر پانی بہایا۔اس کے بعد جائے غسل سے الگ ہوکر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔آپ کا غسل جنابت یہی تھا۔''(صحیح البخاری الغسل 249)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:70

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ