سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(679) تقویت ایمان

  • 11056
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1071

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدمی کس طرح اپنے ایمان کو قوی کرے کہ وہ اللہ کے احکام پرعمل کرنے لگے او راس کے عذاب سے ڈرنے لگے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کے لیے اللہ تعالی کی کتاب کی تلاوت کی جائے ، اس کے معانی و احکام پر تدبر کی جائے او رنبی اکرم ﷺ کی سنت کا مطالعہ کیا جائے ، اس احکام شریعت کی تفصیل معلوم کی جائے ، اس کے مطابق عمل کیا جائے ، عقیدہ اور تمام اقوال افعال میں کتاب و سنت کی پابندی کی جائے ، ہر وقت اللہ تعالی سے ڈرا جائے ، دل کو اس کی عظمت کے تصور سے بھرا جائے اوریوم آخرت اوراس کےحساب ،ثواب ،عذاب ،شدت اور ہولناکیوں کو یاد رکھاجائے ،نیز نیک لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے اور برے لوگوں کی صحبت سےاجتناب کی جائے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص514

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ