فتاویٰ جات: متفرقات
فتویٰ نمبر : 11068
(616) بلوں کی جنسی صلاحیت ختم کر دینا
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 08 April 2014 10:54 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغرب میں بلوں کی جنسی صلاحیت کو ختم کردیا جاتا ہے تاکہ وہ ایذاء کا باعث نہ بنیں ، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب بلے بعت زیادہ ہوں اور ایذاء پہنچائیں  اور آبریشن سے انہیں اذیت نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ انہیں قتل کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور اگر بلے عام نوعیت کے ہوں اور کسی ایذاء کاباعث نہ بنتے ہوں توپھر شائد ان کی بقاء ہی میں بہتری ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص469

محدث فتویٰ


تبصرہ (0)
[Notice]: Undefined index: irsloading (cache/c62f257fe6ed43eb557019d638a0d780.php:75)