سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(572) نئے بال اگانا

  • 10946
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1210

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امریکہ میں گنج سے ختم ہونے والے بالوں کی جگہ اس طرح نئے بال اگئے جارہے ہیں کہ سر کے پچھلے حصے کے بال لے کر انہیں متعلقہ جگہ پر سر کے اگلے حصہ میں اگا دیا جاتا ہے تو کیا یہ جائز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ جائز ہے کیونکہ یہ توجو اللہ تعالی نے پیدا فرمایا ہے اسے ہی واپس لوٹانے کے باب سے ہے ، نیز یہ ازالۂ عیب کے باب سے ، یہ آرائش و زیبائش یا اللہ تعالی نے جو پیدا فرمایا ہے، اس میں اضافہ کے باب سے نہیں ہے۔ لہذا یہ اللہ تعالی کی خلق میں تبدیلی نہیں ہے ۔بلکہ یہ تو نقص و عیب کے ازالہ کےقبیل سے ہے۔ ان تین آدمیوں کےقصہ سے ہمیں جو دلیل ملتی ہے وہ بھی مخفی نہ رہے ، جن میں سے ایک گنچا تھا اور اس نے بتایا تھا کہ اس کو خواہش یہ ہے کہ اللہ تعالی اس کے بال واپس لوٹا دے تو فرشتے نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو اللہ تعالی کے حکم سے اس کا گنجا پن جاتا رہا اور اسے خوبصورت بال عطا کردیے گئے تھے۔ (صحیح البخاري، احادیث الانبیاء باب حدیث ابرص واعمی وقرع في نبی اسرائیل ، حدیث 3464۔وصحیح مسلم ،الزہد ،باب الدنیا سجن المومن وجنة للکافر ، حدیث 2964)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص434

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ