سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(461) امتحان میں دھوکا

  • 10826
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1516

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امتحانات میں دھوکا کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ میں بے بہت سے  طلبہ کو امتحانات میں دھوکہ کرتے ہوئے دیکھا تو  انہیں سمجھایا  لیکن انہوں نے  کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں  لہذا آپ رانمائی  فرمائیں 'اللہ تعالیٰ آپ کو  جزائے خیر سے نوازے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دھوکا حرام ہے خواہ امتحانات  میں ہو یا عبادات میں یا معاملات میں  کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے:

(من غشنا فليس منا) (صحيح مسلم  ّالايمان  ‘باب قول النبي صلي الله عليه وسلم  من غشنا فليس منا ‘ ح:١-١)’

 ’’جو ہمیں دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘

اس میں چونکہ دنیا وآخرت کے بہت سے نقصانات ہیں'اس لیے واجب ہے کہ  خود بھی  اس سے اجتناب کیا جائے  اور دوسروں  کو بھی اس کے ترک کرنے کی تلقین دی جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص353

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ