سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(444) حجاموں کا مشغلہ

  • 10809
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے  جو داڑھیوں  اور سر  کے بالوں  کو مونڈتا ہو اور  اس حجام  کے بارے میں  کیا  حکم  ہے جو داڑھیوں کو مونڈتا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

داڑھی مونڈھنا حرام ہے اور داڑھی مونڈنے کے مشغلہ  کو اختیار  کرنا بھی حرام ہے۔کیونکہ یہ اس گناہ اور ظلم  کی باتوں  میں  تعاون  کے قبیل سے ہے 'جس سے منع کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

﴿وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ‌ وَالتَّقوىٰ ۖ وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ ۚ...﴿٢﴾... سورةالمائدة

’’اور (دیکھو!) تم نیکی اور پرہیز گاری  کے کاموں میں ایک دوسرے  کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم  کے کاموں میں مدد نہ کیا کرو۔‘‘

سر کے بالوں کو مونڈنا  شرعاً جائز  ہے  لہذا جو شخص کسی دوسرے  کا سر مونڈے تو  اسے کوئی گناہ نہیں یا سر  مونڈنے کا پیشہ  روزی کمانے  کے لیے اختیار کرے تو اس کے لیے کوئی گناہ نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص340

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ