سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(423) بے نماز ملازم کو فارغ کردینا

  • 10788
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1051

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان مگر بے نماز ملازم  اگرمیرے ماتحت  کام کرتا ہو تو کیا میں اسے فارغ  کردینے کی کوشش کروں ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر وثواب  سے نوازے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سب سے پہلے تو آپ پر واجب ہے کہ  اسے سمجھائیں ' ہوسکتا ہے  کہ  آپ کے  سمجھانے سے اللہ تعالیٰ اسے ہدایت  عطا فرمادے  اوراگر  اس طرح  وہ نیہ سمجھے  تو معاہدہ  ملازمت  ختم کردیں کیونکہ اگر  وہ نماز نہیں پڑھتا تو وہ کافر  اور مرتد ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص329

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ