سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) مجاہدین کے یتیم بچوں کی کفالت

  • 10739
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1320

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یتیم کی کفالت کا کیا اجروثواب ملتا ہے؟ کیا افغان  مجاہدین  کے یتیم بچوں  کی کفالت سے بھی اجروثواب ملےگا یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی ﷺ نے فرمایا ہے :

((انا وكافل  اليتيم في الجنة هكذا)) (صحيح البخاري ‘الادب  ‘باب فضل  من يعول  يتيماً ‘ ح: ٦—٥)

’’میں اور یتیم کی  کفالت کرنے والا جنت میں ان (دو انگلیوں ) کی طرح ہوں گے۔‘‘

آپﷺ نے یہ انگشت اور درمیانی انگلی کی  طرف  اشارہ کرتے  ہوئے فرمایا ۔ یتیم  کی کفالت  ' تربیت اس پر  خرچ کرنا اور اس کی  بہتری  کے لیے کوشش کرنا 'یہ سب  اجروثواب کے کام ہیں اور افغان  مجاہدین  کے یتیم بچوں کی کفالت کی وجہ سے بھی یہ اجروثواب  ضرور ملے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص287

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ