سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(359) سب سے بڑا جہاد

  • 10735
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1250

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا جہاد فی سبیل اللہ  کی تمام صورتیں ایک درجہ کی ہیں  یعنی خواہ  جہاد جان  کے ساتھ ہو یا مال کے ساتھ  یا دعا کے ساتھ  جب کہ جان کے ساتھ جہاد کی قدرت بھی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاد کی کئی قسمیں ہیں، جان کے ساتھ 'مال کے ساتھ ' دعا کے ساتھ  'رہبری  وراہنمائی کے ساتھ ' کسی بھی طریقے سے نیکی  کے کام میں اعانت کے ساتھ  لیکن سب سے بڑا جہاد جان کے ساتھ جہاد کرنا ہے'پھر مال کے ساتھ 'رائے اور راہنمائی کے ساتھ  'دعوت الی اللہ  بھی جہاد ہے بہرحال  جہاد بالنفس سب سے اعلیٰ درجے کا جہاد ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص284

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ