سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(355) مردوں کے لیے زنجیر استعمال کرنے کے بارے میں حکم

  • 10731
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1068

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ جو گلے میں زنجیریں استعمال کرتے ہیں'ان کے بارے میں کای حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردوں کے یے زینت کے طور پر زنجیریں استعمال کرنا حرام ہے'کیونکہ یہ زنجیریں استعمال کرنا عورتوں کی عادت ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے'صحیح بخاری میں ہے:

((لعن رسول الله صلي الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء)) (صحيح البخاري ‘اللباس‘باب المتشبهين بالنساء والمتشبهاتبالرجال ‘ ح:٥٧٧٥)

’’رسول اللہﷺ نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘

اور اگر یہ زنجیر یں سونے کی ہوں تو حرمت اور گناہ میں اور اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ایک تو یہ سونے کی وجہ سے اور دوسرے عورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے حرام ہوں گی ار اگر زنجیر کے ساتھ کسی حٰوان یا انسان کی تصویر بھی ہو تو قباحت  میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا اور اگر اس کے ساتھ صلیب ہوتوپھر گناہ کی شدت اور خباثت میں مزیداضافہ ہو جائے گا کیونکہ یہ حرام ہے حتیٰ کی عورت کے لیے بھی کہ وہ کوئی ایسا زیور استعمال کرے جس  پر انسان یا حیوان یا پرندے یا کسی اور جاندار چیز کی تصویر ہو یا جس پر صلیب کی تصؤیر ہو۔یعنی جس چیز پر تصویر ہوتو وہ مردوں اور عورتوں سب کے لیے حرام ہے'کسی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنے جس پر کسی انسان یا حیوان یا صلیب کی تصؤیر ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص278

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ