سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(349) چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں حکم۔۔۔۔

  • 10720
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1759

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے اور اگر یہ جائز ہے توا سے دائیں بائیں ہاتھ میں پہنا جائے یا بائیں ہاتھ میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردوں اور عورتوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں اور دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں میں پہننا جائز اور دائیں ہاتھ  میں افضل ہے'کیونکہ دایاں ہاتھ اشرف ہے۔ نبیﷺ کبھی دائیں ہاتھ میں اور کبھی بائیں ہاتھ میں انگوٹھی  پہن لیا کرتے تھے اور آپ ہی کی ذات گرامی  ہمارے لیے اسوۃ حسنہ ہے۔ سونے کی انگوٹھی یا گھڑی مردوں  کے لیے جائز نہیں 'یہ عورتوں کے لیے جائز ہے کیونکہ رسول اللہﷺ کی صحیح احادیث سے یہ ثابت  ہے کہ  سونا اور ریشم  مردوں کے لیے  حرام مگر عورتوں کے لیے حلال ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص274

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ