سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(346) منگنی کی انگوٹھی

  • 10717
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1270

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس انگوٹھی کے پہنے کے بارے میں کیا حکم ہے' جو  منگنی کرنے والے  کے دائیں ہاتھ  اور شادی  کرنے والے  کے بائیں ہاتھ  میں پہنائی  جاتی ہے اور یہ سونے کہ نہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ہے لہذا افضل یہ ہے کہ اس رسم کو ترک  کردیا جائے خواہ یہ انگوٹھی  سونے کی ہو یا چاندی کی۔ہاں اگر یہ انگوٹھی  سونے  کی ہو تو پھر یہ مردوں کے لیے حرام ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ’’مردوں کو سونے  کی انگوٹھی  پہننے  سے منع فرمایا ہے۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص272

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ