سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(337) ریشم سے مشابہ لباس

  • 10708
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1016

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس طرح ریشم کے کپڑے کپڑے مردوں  کے لیے حرام ہیں کیا  اس طرح وہ نرم  وملائم کپڑے بھی حرام ہیں جو مصنوعی  ریشوں سے بنائے جاتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ریشم کا حکم ریشم ہی کے ساتھ خاص ہے۔ یہ حکم دوسرے کپڑوں کےلیے نہیں ہے'خواہ وہ کتنے ہی نرم اور ملائم  کیوں نہ ہوں' لیکن مردوں کے لیے ایسے کپڑوں کا استعمال زیادہ موزوں ہے' جن کی ریشم  اور عورتوں کے کپڑوں سے مشابہت نہ ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص265

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ