سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) غلطی سے اپنی ماں کو مارا

  • 10648
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1138

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گھریلو  لڑائی جھگڑے کی وجہ سے میرے بھا ئی کا پاؤں  پھسل  گیا' بھائی کے اعصاب  تانت  کی مانند  سخت  ہوچکے  تھے اور اس کاپاؤں ماں کی کمر  پر لگ گیا  جس  کی وجہ سے اسے بہت شدید  درد  شروع ہوگیا تھا  اور پھر  بعد  میں طبیب  سے  علاج  کی  وجہ سے اسے شفاء حاصل  ہوگئی  تھی ۔اگرچہ  ماں نے  درگزرکیا  اور معاف  کردیا تھا لیکن  اس کے  باوجود اس کا ضمیر اسے  ملامت  کرتا رہتا ہے۔اب سوال یہ  ہے کہ  وہ کیا کرے  جس  سے اس کے ضمیر کا بوجھ  ہلکا  ہوجائے۔اوروہ یہ محسوس  نہ کرے کہ وہ عاق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہماری  رائے  میں یہ شخص معذور  ہے اور اس  پھسلن  کی وجہ  سے  ایسا  ہوا اور پھر  اس کی ماں نے اسے معاف  کردیا اور غلطی کی وجہ سے اس سے جو کچھ ہوا اس میں اسے معذور سمجھتے  ہوئے  درگزر  کیا ہے'لہذا اسے چاہیے کہ اپنے  ضمیر کوبوجھل  نہ سمجھے ۔والدہ  سے حسن  سلوک  اور نیکی کا معاملہ کرے  اور ان کی مشکلات وغیرہ کے ازالہ کی کوشش کرے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص229

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ