سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(563) کفارہ قسم نقدی کی صورت میں ادا کرنا

  • 10048
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1048

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری والدہ کے زمہ قسم کا کفارہ ہے تو کیا میں دس مسکینوں کے کھانے کی قیمت کو سعودی ریال میں ادا کر کے کسی فلاحی تنظیم کو دے سکتا ہوں؟ اگر سعودی ریال کی صورت میں اسے ادا کرنا درست ہو تو کتنے ریال ادا کرنے چاہئیں؟ رہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجرو ثواب سے نوازے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کی والدہ فوت ہو گئی ہوں یا زندہ ہوں اور انہوں نے آپ کو کفارہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ آپ ان کی طرف سے کفارہ ادا کردیں لیکن کفارہ کھانے کی صورت میں ہونا چاہئے نقدی کی صورت میں نہیں کیونکہ قرآن کریم اور سنت مطہرہ میں کھانے کا ذکر ہے۔ ضروری ہے کہ کھجور یا گندم یا ہر اس جنس میں سے جو شہر کی خوراک ہو نصف صاع یعنی تقریباً ڈیڑھ کلو فی مسکین ادا کیا جائے۔ اگر آپ انہیں دوپہر یا شام کا کھانا کھلا دیں یا ایسے کپڑے دے دیں جن میں نمازجائز ہو مثلاً قمیض یا تہہ بند اور چادر تو یہ بھی جائز ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص530

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ