سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(556) قسم کا کفارہ ادا کرنے کی صورت

  • 10041
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 944

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے‘ کیا انہیں ایک دفعہ کھانا کھلا دینا کافی ہے؟ کیا انہیں کھانا پکنے سے قبل دینا بھی جائز ہے؟ اس کی مقدار کتنی ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک دفعہ کھانا کھلانا ان شاء اللہ کافی ہے اور یہ کافی ہے کہ دوپہر یا شام کے وقت اس قدر کھانا کھلائے کہ وہ سیر ہو جائیں اور اگر انہیں پکائے بغیر خام حالت میں کھانا دے دے تو یہ بھی جائز ہے اور اس کی مقدار یہ ہے کہ ہر مسکین کو ڈیڑھ کلو چاول وغیرہ دے دے اور افضل یہ ہے کہ اس کے ساتھ وہ کچھ بھی دے جس سے چاول پکائے جا سکیں کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَكَفّـٰرَ‌تُهُ إِطعامُ عَشَرَ‌ةِ مَسـٰكينَ مِن أَوسَطِ ما تُطعِمونَ أَهليكُم...﴿٨٩﴾... سورة المائدة

’’اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل و عیال کو کھلاتے ہو‘‘

 یعنی اس طرح کا کھانا جو تمہارے اور تمہارے اہل و عیال کا معمول ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص526

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ