سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(555) کفارہ قسم میں کھانے کی مقدار

  • 10040
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1242

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ تو معلوم ہے کہ کفارہ قسم دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ہر مسکین کو کتنی مقدار میں اور کس معیار کا کھانا دیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیا جائے یا انہیں لباس دیا جائے یا ایک غلام آزاد کر دیا جائے اور جس کو یہ میسر نہ ہو تو وہ متواتر تین روزے رکھے۔ کھانا اس اوسط درجے کا ہونا چاہئے جو قسم کھانے والا اپنے اہل و عیال کو کھلاتا ہے  کہ مسکین اس کے پاس دوپہر یا شام کا کھانا کھائیں حتیٰ کہ سیر ہو جائیں یا یہ انہیں ایک رات کا کھانا دے دے اور اس کا اندازہ نصف صاع چاول وغیرہ ہے۔ لباس کی صورت میں ایسا لباس ہونا چاہئے جس میں نماز پڑھنی جائز ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص526

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ