سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(536) قسم کھائی تھی کہ یہ کام نہیں کرے گا مگر

  • 10021
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1037

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کمیٹی کو درج ذیل سوال موصول ہوا ہے:

ایک شخص نے اللہ کی قسم کھائی تھی کہ وہ کسی غیر محرم عورت سے مصافحہ نہیں کرے گا لیکن ایک مدت کے بعد جب وہ ایک مجلس میں گیا تو اس میں اس کے پڑوسی کی بیوی بھی تھی اور اس نے اپنی سابقہ قسم کو بھول جانے کی وجہ سے اس سے مصافحہ کر لیا اور اب وہ پوچھتا ہے کہ اس کیلئے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کمیٹی نے استثناء کے مطالعہ کے بعد درج ذیل جواب دیا ہے:

اگر امر واقعی اسی طرح ہے جس طرح سائل نے ذکر کیا ہے کہ اس نے غیر محرم عورتوں سے مصافحہ نہ کرنے کی قسم کھانے کے بعد بھول کر مصافحہ کر لیا تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿رَ‌بَّنا لا تُؤاخِذنا إِن نَسينا أَو أَخطَأنا...﴿٢٨٦﴾... سورة البقرة

’’اے ہمارے پروردگار! اگر ہم سے بھول چوک ہو گئی ہو تو ہم سے مواخذہ نہ کریں‘‘۔

اور صحیح حدیث میں ہے‘ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

«عفي من أُمَّتِي الْخَطَأَ، وَالنِّسْيَانَ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ - (سنن ابن ماجه)

’’میری امت کیلئے علطی بھوک چوک اور جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو‘ معاف کر دیاگیا ہے‘‘۔

اور اگر اس نے ایسا جان بوجھ کر اور اپنی قسم کو یاد رکھتے ہوئے کیا ہے تو اس کیلئے کفارہ قسم لازم ہے لیکن یاد رہے کہ شرعاً عورتوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں الایہ کہ وہ ماں‘ بہن‘ بیٹی یا دیگر محرم ہوں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص513

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ