سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(513) عورت کے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت کھانا

  • 9993
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 991

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرد کیلئے یہ جائز ہے کہ وہ عورت کے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت کھائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ جائز ہے کہ مسلمان اس جانور کا گوشت کھائے جسے کسی عورت نے ذبح کیا ہو بشرطیکہ وہ جانور ایساہو جسے شریعت نے حلال قرار دیا ہو کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے اور پھر امام بخاریؒ نے حضرت کعب بن مالکؓ سے روایت کیا ہے ’’ایک عورت نے ایک بکری کوپتھر کے ساتھ ذبح کیا تھا‘ نبی اکرمﷺ سے جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے حکم دیا کہ اسے کھا لیا جائے‘‘۔

دیکھئے: صحیح البخاری‘ الذباتح‘ باب ماانہر الدم من الفصب والمروۃ والحدید‘ حدیث ۰۵۵ و سنن ابن ماجۃ‘ الذبائح‘ باب ذیحۃ المراۃ حدیث ۲۸۱۳۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص476

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ